دیپیکا اور رنویر کے ہاں بیٹا ہوگا یا بیٹی؟ نئی بحث چھڑ گئی

جمعرات 4 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی سپر اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اوررنویرسنگھ کے پہلے بچے سے متعلق بہت چرچے ہورہے ہیں اور اس حوالے سے پیشگوئیاں کی جارہی ہیں کہ ان کے ہاں بیٹا ہوگا یا بیٹی۔

اسٹار جوڑی کی شادی کے بعد مداح جلد ان کی اولاد دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے نظر آئے مگر جوڑی نے 6 سال بعد یہ خوشخبری اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: دیپیکا پڈوکون کے رنویرسنگھ سے ’تعلقات‘ پر ہوشربا انکشاف

اگرچہ یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ دیپیکا پڈوکون سروگیسی کی مدد سے پہلی اولاد کو اس دنیا میں خوش آمدید کہے گی اور اس بات کو چھپانے کے لیے جعلی بیبی بم لگا کر گھوم رہی ہیں لیکن اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔

ان تمام قیاس آرائیوں کے درمیان بھارت کے معروف شخصیت نجومی پنڈت جگنانتھ کی جانب سے کی گئی پیشگوئی خبروں کی زینت بن چکی ہے۔

مزید پڑھیں: شوبز انڈسٹری سے دوری، دیپیکا پڈوکون کی نئی مصروفیات کیا ہیں؟

جگنانتھ نے 2 سال قبل بھارتی نیوز ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں پیشگوئی کی تھی کہ دیپیکا اور رنویر کو اس اچھی خبر کے لیے سال 2024 تک کا انتظار کرنا پڑے گا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ دیپیکا پڈوکون اوررنویرسنگھ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوگی جو اپنے والدین کا شہزادہ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روایتوں کے شہر میں نئی روایت: خواتین نے سنبھال لیا ٹریفک کا نظام

صوبائی حکومت میں میرا کوئی رول نہیں، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اور ان کے دوست سارے فیصلے کرتے ہیں، جنید اکبر

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے

اسلام آباد: یوم القدس ریلی کے باعث G-6/2 میں ٹریفک ڈائیورشنز نافذ

پاک نیوی کے حفاظتی حصار میں کروڑ لیٹر تیل کی فجیرا سے کراچی منتقلی

ویڈیو

روایتوں کے شہر میں نئی روایت: خواتین نے سنبھال لیا ٹریفک کا نظام

سورہ الکہف: آج کے فتنوں میں رہنمائی کا سر چشمہ

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، بڑی ملاقاتیں، اہم فیصلے متوقع، ٹرمپ مشکل میں پھنس گئے

کالم / تجزیہ

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے

ٹرمپ کے ممکنہ اہداف اور دم توڑتی امیدیں

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت