کینسر کا شکار حنا خان کے بال کٹوانے پر والدہ رو پڑیں، ویڈیو وائرل

جمعرات 4 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان میں حال ہی میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ان کی کیموتھراپی جاری ہے انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بال کٹوانے کی ویڈیو شیئر کر دی جس میں ان کی والدہ کو روتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حنا کے ساتھ ان کے ہیئر اسٹائلسٹ اور والدہ کمرے میں موجود ہیں۔ اداکارہ کی والدہ کی رونے کی آواز کو سنا جا سکتا ہے جس پر حنا خان والدہ کی ڈھارس بندھاتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ آپ نے بھی کئی مرتبہ اپنے بال چھوٹے کروائے ہیں، یہ صرف بال ہیں روئیں نہیں آپ کی طبیعت خراب ہو جائے گی۔

اداکارہ نے ویڈیو کی کیپشن میں لکھا کہ وہ اپنے خبصورت بالوں کو گرنے سے پہلے ہی کٹوا رہی ہیں۔وہ اپنے ہی بالوں سے اپنی لیے وِگ بنوائیں گی اور جب ان کے بال مکمل اتریں گے تو وہ اس وِگ کا استعمال کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کینسر سے جنگ جیتنے کے بعد ان کے بال اور بھنویں واپس آ جائیں گی اور کیمو تھراپی کے نشانات بھی مٹ جائیں گے اور وہ اس جنگ کو جیتنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گی۔

حنا خان نے کہا کہ وہ اپنی کہانی اور کینسر سے جنگ لڑنے کے سفر کو ریکارڈ کر رہی ہیں تاکہ ان کی کوششیں ہر ایک تک پہنچیں، انہوں نے آخر  میں مداحوں سے دعا کی درخواست کی جو ان کے لیے دعا گو نظر اور ہمت بندھاتے نظر آئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا نے 4 یورپی تنظیموں کو دہشتگرد قرار دے دیا

جنوبی افریقہ بھارت سے خوفزدہ ہوگیا؟ کپتان کے خلاف بمراہ کے شرمناک بیان پر خاموشی اختیار کرلی

سیاسی جج قومی قیادت کی تضحیک کرکے اپنی فیملیز کو یہ تماشا دکھاتے تھے، خواجہ آصف کی تنقید

ویب سمٹ میں چینی روبوٹ نے دھوم مچا دی

ابھی کچھ استعفے مزید بھی آئیں گے، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پیشگوئی کردی

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے