گلگت بلتستان کے عباس عبدالی جنہوں نے اللہ کی حمد و ثنا کے لیے گانا ترک کردیا

جمعہ 5 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے مشہور نعت خواں عباس عبدالی کا تعلق اسکردو کے دور دراز گاوں سرمک سے ہے۔ اپنی خوبصورت آواز اور انداز کی بدولت انہیں دنیا بھر میں ایک منفرد مقام حاصل ہوا ہے۔

ان کی نعتوں میں عمیق جذبات اور محبت رسول کی جھلک نمایاں ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کی کئی نعتیں وائرل ہوچکی ہیں۔ عباس عبدالی کی نعتیں نہ صرف پاکستان میں بلکہ بیرون ممالک بھی بہت مقبول ہوئیں۔ انہیں ’اللہ لطیف اللہ‘ اور ’میرے آقا میری آنکھیں‘ جیسی مقبول نعتوں سے دنیا بھر میں شہرت حاصل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: 10 سال کی عمر میں شہرت حاصل کرنے والے ننھے نعت خواں خواجہ علی کاظم

عباس عبادلی بینائی سے محروم ہیں مگر اللہ تعالی نے انہیں نہایت خوبصورت آواز سے نوازا ہے۔ وی نیوز سے گفتگو میں انہوں نے بتایا، ’میں پہلے گائیکی بھی کرتا تھا مگر پھر مجھے لگا کہ میری آواز اللہ کی حمد و ثنا کے لیے بنی ہے، جس کے بعد میں نے گانا گانا ترک کردیا۔‘

انہوں نے بتایا، ’نعت خواں ہونے کا اعزاز حاصل کرنا ہر کسی کی بس کی بات نہیں، نعت خوانی کی وجہ سے مجھے روزہ رسول کی زیارت کا بھی موقع ملا۔‘

یہ بھی پڑھیں: عمران عباس نے اپنی سحر انگیز آواز میں خوبصورت نعت شیئر کردی

عباس عبدالی اپنی نعت خوانی کی بدولت اس قدر مقبول ہوچکے ہیں کہ پاکستان کے مختلف علاقوں اور دنیا بھر سے گلگت بلتستان آئے ہوئے سیاح ان سے ملنے ان کے گاؤں جاتے ہیں اور ان سے اپنی پسند کی نعت بھی سنتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp