دنیا بھر میں لوگوں کے ہینڈ رائٹنگ کے مختلف انداز ہوتے ہیں۔ ایک اچھی اور خوبصورت رائیٹنگ تحریر میں موجود خامیوں کو اپنے اندر سمو سکتی ہے لیکن ایک بری ہینڈ رائیٹنگ تحریر کی خوبصورتی کو نظرانداز کیے جانے کا باعث بن سکتی ہے۔
اساتذہ اور والدین طلبا کو اپنی لکھائی میں خوبصورتی لانے پر زور دیتے ہیں کیونکہ ایک اچھی لکھائی پڑھنے والے پر ایک خوشگوار اور دیرپا اثر چھوڑتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کا سب سے بڑا ہاتھ سے لکھا ہوا قرآن پاک
دنیا بھر میں ایسے کروڑوں انسان ہوں گے جن کی ہینڈ رائیٹنگ بہت خوبصورت ہوگی لیکن ان کروڑوں لوگوں میں کوئی ایک ہے جس کی رائیٹنگ کو دنیا کی سب سے غیرمعمولی اور خوبصورت ترین رائیٹنگ قرار دیا گیا ہے۔
یہ اعزاز نیپال سے تعلق رکھنے والی طالبہ پراکریتا مالا کو صرف 16 سال کی عمر میں حاصل ہوا ہے۔ جب وہ 14 برس کی عمر میں آٹھویں جماعت کی طالبہ تھیں تو اس وقت ان کی ایک اسائنمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں سب سے زیادہ نشہ کس چیز کا کیا جاتا ہے؟
پراکریتا نے اپنی اس اسائنمنٹ کا کام ایک کاغذ پر ہاتھ سے تحریر کیا۔ ان کی ہینڈ رائیٹنگ اس قدر خوبصورت تھی کہ اس نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی اور لوگ ان کی ہینڈ رائیٹنگ پر تعریفوں کے ٹوکرے برسانے لگے۔
پراکریتا نے متحدہ عرب امارات کے 51ویں اسپرٹ آف دی یونین کے موقع پر یو اے ای کی قیادت اور شہریوں کو مبارکباد پیش کرنے کے لیے ایک خط بھی لکھا اور یو اے ای کے کھٹمنڈو میں قائم سفارت خانے کو ایک تقریب کے دوران پیش بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے طالب علم کا دنیا کی سب سے بڑی پینٹنگ بنانے کا دعویٰ، اس میں خاص کیا ہے؟
2022ء میں یو اے ای کے 51ویں اسپرٹ آف دی یونین کے موقع پر نیپال میں یو اے ای کے سفارتخانے نے پراتریکا مالا کے بارے میں ایک ٹویٹ کی جس میں ان کی رائیٹنگ کو دنیا کی بہترین ہینڈ رائیٹنگ قرار دیا گیا اور یو اے ای کی جانب سے انہیں ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
Prakriti Malla – a student in Nepal is thr girl recognized with the most beautiful handwriting in the world.
Amazing !Rcvd from WA pic.twitter.com/RZHODnQsgm
— D Prasanth Nair (@DPrasanthNair) December 29, 2022
وائرل ہونے والی ٹویٹ میں پراکریتا کی ہینڈ رائیٹنگ کو دکھایا گیا ہے، ایک عام سے کاغذ پر لکھی ان کی تحریر کا ایک ایک حرف خوبصورتی اور دلکشی میں اپنی مثال آپ تھا۔ یہی وجہ ہے کہ پراکریتا کی ہینڈ رائیٹنگ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اتنی دلکش ہے کہ کمپیوٹر بھی اسے دیکھ کر شرما جائے۔