ممتاز محققین، سائنسدانوں، معالجین و کاروباری افراد کو سعودی شہریت دینے کا اعلان

جمعہ 5 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب میں متعدد سائنسدانوں، طبی معالجین، محققین، اختراع کاروں، کاروباری افراد اور منفرد مہارت اور تخصص کے حامل ممتاز ہنرمندوں کو سعودی شہریت دینے کے لیے شاہی فرمان جاری کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے پاکستانی سیاحوں کے لیے ویزا کی شرائط آسان کردیں

شاہی فرمان کے مطابق یہ اعلان ایسے مذہبی، طبی، سائنسی، ثقافتی، کھیلوں اور تکنیکی شعبوں میں منفرد صلاحیتوں کے حامل ماہرین اور غیر معمولی عالمی ہنر مندوں کو سعودی شہریت دینے کے لیے جاری کیا گیا ہے جو مملکت بھر میں مختلف شعبوں کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ اس کا مقصد مملکت کے وژن 2030 کے ہدف کے حصول کی غرض سے ایک پرکشش ماحول پیدا کرنا ہے جس کے ذریعے غیر معمولی تخلیقی ذہنوں کو اپنی طرف متوجہ کیا جائے اور انہیں اپنے ہاں رکھا جائے۔

مزید پڑھیے: حج کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا، بہترین انتظامات پر سعودی حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، شہزادہ سعود بن مشعل

غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل نمائندہ افراد کو سعودی عرب کی شہریت دینے کے فیصلے کا مقصد مخصوص شعبوں کی قابل شخصیات کی قابل قدر مہارتوں کو معیشت، صحت، ثقافت، کھیل اور ندرت فکر سے عبارت منفرد ماحول میں سعودی عرب کی تعمیر وترقی کا حصہ بنایا جا سکے۔

سنہ 2021 میں بھی ان شعبوں میں منتخب ممتاز ہنرمندوں کے پہلے گروپ کو سعودی شہریت دینے کے لیے ایک شاہی فرمان جاری کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp