چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سابق کپتان سرفراز احمد کو لاہور بلا لیا

اتوار 7 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو ملاقات کے لیے لاہور طلب کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی مینز کرکٹ ٹیم کے جاری مسائل پر بات چیت کے لیے وکٹ کیپر بلے باز چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ ہوگیا؟ چیئرمین پی سی بی نے مستقبل کے ارادے بتادیے

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر محسن نقوی نے کہا تھا کہ ٹیم کو سرجری کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ بابر اعظم کے مستقبل کا فیصلہ سابق کھلاڑی کریں گے۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا تھا کہ میں صرف ان سابق کرکٹرز سے بات کررہا ہوں جو پاکستان کرکٹ کی بہتری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی بتایا تھا کہ انہوں نے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کو میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر بات چیت کے لیے بلایا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کرکٹ ٹیم کی مسلسل شکست کی وجہ بابراعظم گروپ اور شاہین آفریدی گروپ ہے؟

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی، جب قومی کرکٹ ٹیم کو امریکا سے شکست ہوئی تو یہ ایک پریشان کن مرحلہ تھا لیکن دوسرے میچ میں قومی ٹیم انڈیا سے بھی جیتا ہوا میچ ہار گئی تھی۔

اب قومی کرکٹ ٹیم بنگلادیش کے خلاف 2 میچوں کی ہوم سیریز کھیلے گی اور توقع ظاہر کی جارہی ہے سرفراز احمد اس سیریز کا حصہ ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘