ترکش فٹبالر کے جشن منانے کا انداز جرمنی اور ترکیہ کے درمیان متنازع کیوں ہوگیا؟

جمعہ 5 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یورو چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل کے دوران ترک فٹبالر میری ڈیمرال کے جشن منانے کے مخصوص انداز پر جرمنی اور ترکیہ کے درمیان تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔

جرمنی کے لیپزنگ گراؤنڈ میں آسٹریا کے خلاف میچ میں ترکش فٹبالر میری ڈیمرال نے دوسرا گول کرنے کے بعد شائقین کی طرف دیکھتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھوں سے ایک علامتی نشان بنایا تھا، جس پر جرمنی نے اعتراض کیا تھا، کیوں کہ میری ڈیمرال کا بنایا جانے والا علامتی نشان ترکیہ کی سیاسی جماعت ترکیہ نیشنل موومنٹ کے عسکری ونگ ’گرے وولفر‘ کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 6 سیکنڈ میں تیز ترین گول کرنے کا عالمی ریکارڈ کس فٹبالر نے قائم کیا؟

فرانس اور آسٹریا میں گرے وولفر پر پابندی ہے، تاہم جرمنی میں اس پر کوئی پابندی نہیں، ترکش فٹبالر کی جانب سے علامتی نشان بنانے پر جرمن وزیرِ داخلہ نینسی فیسر نے اپنے ردِ عمل میں کہا کہ ترکیہ کی شدت پسند تنظیم کے نشان کی ہمارے گراؤنڈ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ یورپین فٹبال چیمپئن شپ کو نسل پرستی کے لیے بطور پلیٹ فارم استعمال کرنا ناقابلِ قبول ہے۔

یوریپین فٹبال کی تنظیم یوئیفا کی جانب سے بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ ترک فٹبالر کے رویے کی تحقیقات کرے۔

دوسری جانب جرمنی کی انسانی حقوق کی تنظیم سوسائٹی فار تھریٹنڈ پیپلز نے یوئیفا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایونٹ کے دوران وولف سیلوٹ کے خلاف کارروائی کرے کیوں کہ وولف سیلوٹ ظلم و ستم کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : برطانوی فٹبالرز جنہیں پاکستان کی جانب سے عالمی اسٹیج پر جلوہ گر ہونے کا اعزاز ملا

دوسری جانب جرمنی ردِ عمل کے بعد ترکیہ کی وزارتِ خارجہ نے فٹبالر میری ڈیمرال کے ایکشن پر جرمن حکام کی جانب سے آنے والا ردِ عمل زائنوفوبیا (غیر ملکیوں سے نفرت) پر مبنی ہے، وزارت خارجہ نے جرمنی کے سفیر کو بھی طلب کیا ہے۔

ترک فٹبالر کا مؤقف کیا ہے؟

ترک فٹبالر ڈیمرال کا کہنا ہے کہ ان کے جشن کے انداز میں کوئی پوشیدہ پیغام نہیں تھا،بقول جس انداز میں خوشی کا اظہار کیا وہ ترکوں کی شناخت ہے۔

یاد رہے کہ ڈیمرال آسٹریا کے خلاف 2 گول کر کے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے، میچ کے بعد بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ترک ہونے پر فخر کرتے ہیں اور میچ کے دوران انہوں نے جو نشان بنایا وہ اسی فخر کا اظہار ہے۔’امید ہے اس طرح جشن منانے کا مزید موقع ملے گا۔‘

یہ بھی پڑھیں : اسٹار فٹبالر میسی کی اہلیہ جذبات کی رو میں کیا کربیٹھیں؟

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یورو چیمپئن شپ میں ترکیہ کی ٹیم 15 سال بعد کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے، 6 جولائی کو ترکیہ اور نیدر لینڈ کا کوارٹر فائنل برلن میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ