گلگت بلتستان: زلزلے کے جھٹکے مسلسل تیسرے روز بھی ریکارڈ

جمعہ 5 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان کے دیگر علاقوں میں مسلسل تیسرے روز بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب 3 بجے گلگت اور مضافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت رکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

زلزلے کے جھٹکے گلگت، چلاس، غذر، ہنزہ، اسکردو اور دیگر اضلاع میں محسوس کیے گئے جن سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ 3 دنوں سے گلگت اور مضافات میں مسلسل زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جارہے ہیں تاہم اب تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیے: شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹراسکیل پر شدت 5 ریکارڈ

زلزلے کے جھٹکے پاکستان، چین، تاجکستان اور افغانستان میں بھی محسوس کیے گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp