پی ٹی آئی شہباز شریف کی طلب کردہ کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کرے گی، عمران خان

جمعہ 5 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آپریشن عزم استحکام پر بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کرے گی۔

 سابق وزیراعظم نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکے دوران کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی خاطر کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کرکے دیکھے گی۔

مزید پڑھیں؛ ’اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے سیاستدان اکٹھے ہوں‘، ن لیگ کی پی ٹی آئی کو پھر مذاکرات کی دعوت

واضح رہے کہ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وطن واپسی پر سیاسی جماعتوں کو آپریشن عزم استحکام پر اعتماد مین لینے کی غرض سے کل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

شہباز شریف وطن واپسی پر پہلے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریں گے اور پھر آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: ن لیگ، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم چوری شدہ مینڈیٹ واپس کریں تو بات چیت کے لیے تیار ہیں، تحریک انصاف

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص نے ممکنہ کل جماعتی کانفرنس پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل جماعتی کانفرنس تو دور کی بات ، حکومت کے ساتھ بیٹھ کر تو چائے بھی نہ پی جائے۔

https://x.com/fawadchaudhry/status/1809115760436072528

دریں اثنا سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے آپریشن عزم استحکام پر اے پی سی بلا نے کو راست ر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیا عمران خان کو اڈیالہ کا دروازہ کھول کر کانفرنس میں بلایا جائے گا اور اگر نہیں تو پھر اے پی سی بے سود ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp