ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 29 رنز سے شکست دے دی

جمعہ 5 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں جاری ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 29 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

ورلڈ چیمپیئن شپ میں اپنے دوسرے میچ میں پاکستان چیمپیئنز نے پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: برمنگھم میں یونس خان اور مصباح الحق کا پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں سے بہتر کھیل

پاکستان چیمپیئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپیئنز کو جیت کے لیے 195 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے 54 رنز، شرجیل خان نے 35، عامر یامین نے 29 اور شاہد آفریدی نے 16 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز چیمپیئنز مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بناسکی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈوائن اسمتھ 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ کے لیے اچھی خبر، ایک سال میں پاکستان کتنے ایونٹس کی میزبانی کرے گا؟

پاکستان چیمپیئنز کی جانب سے سہیل تنویر نے 4، شاہد آفریدی نے 3 اور وہاب ریاض نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔  ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈزمیں یہ پاکستان کی دوسری فتح تھی۔

 اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی۔ آسٹریلیا نے اس میچ میں نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے تھے۔ پاکستان نے ہدف 2 گیندوں قبل حاصل کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp