حکومت کا عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا، قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

جمعہ 5 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے مزید اضافہ کردیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے، اب جولائی کے بلوں میں صارفین کو اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کے وہ گاؤں جہاں کے مکین بجلی بلوں سے خوش ہیں

نوٹیفکیشن کے مطابق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے صارفین پر اس اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ نیپرا نے گزشتہ ہفتے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جس کی بنیاد پر اب نوٹیفکیشن سامنے آگیا ہے۔

اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی کے فکسڈ چارجز میں اضافے کی منظوری دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp