انٹرنیٹ کی بندش کا معاملہ: کسی صوبے کی درخواست منظور کی ہے نہ مسترد، ترجمان وزیر داخلہ

جمعہ 5 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محرم الحرام میں انٹرنیٹ کی بندش کے لیے صوبوں کی درخواستوں کے معاملے پر وزارت داخلہ نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ ترجمان وزیر داخلہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف انٹرنیٹ بند کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

ترجمان وزیر داخلہ نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، صوبوں کی درخواستیں آئی ہیں لیکن تاحال نہ منظور کی گئی ہیں اور نہ ہی مسترد کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: محرام الحرام کے 10 دن کے الیکٹرک لوڈشیڈنگ نہیں کرے گی، گورنر سندھ

دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے آج ایک نوٹیفیکیشن جاری کی گیا، جس میں کہا گیا کہ محرم الحرم کی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر، سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم 6 تا 11 محرم تک بند رہیں گے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق کسی بھی شخص کو سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کوئی بھی شخص، ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب، واٹس ایپ، فیس بک وغیرہ پر مذہبی منافرت پھیلاتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: محرام الحرام کے 10 دن کے الیکٹرک لوڈشیڈنگ نہیں کرے گی، گورنر سندھ

کچھ روز قبل صوبائی محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے بھی ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا، نوٹیفیکیشن کے مطابق ماہ محرم میں کسی بھی ممکنہ تخریب کاری کے سدباب کے لیے یکم تا 10 محرم تک سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے جب کہ کراچی میں 9 اور 10 محرم کے دوران موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے نوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ محرم میں بغیر اجازت جلوس اور ریلی نکالنے اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہوگی اور پابندی کا اطلاق یکم محرم سے 10محرم تک رہےگا جب کہ 9 اور 10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہوگی، تاہم ڈبل سواری پر پابندی سے خواتین، بچے، صحافی اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار مستثنی ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp