کوئٹہ کے علاقے پرنس روڈ پر ایک عمارت میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق، آگ بجاتے 3 فائر فائٹرز بیہوش ہوگئے ہیں۔
چیف فائر بریگیڈ کوئٹہ عبدالحق اچکزئی کے مطابق کوئٹہ میں پرنس روڈ پر رہائشی ہوٹل کی دوسری منزل پر آگ لگ گئی، جو پھیل کر تیسری منزل پر بھی چلی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : مارگلہ کی پہاڑیوں پر آتشزدگی: ’جلد ہی یہاں ڈی ایچ اے کا ایک اور فیز شروع ہوجائے گا‘
آگ سے جھلسنے کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے، فائربریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے، آگ بھجانے کی کوشش کرنے والے فائر فائٹرز میں سے 3 اہلکار بیہوش ہوگئے ہیں۔