پی ٹی آئی نے ترنول جلسہ ملتوی کردیا، نئی تاریخ کیا ہوگی؟

ہفتہ 6 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج ترنول میں ہونے والا جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کمشنر کے پاس جلسے کا این او سی منسوخ کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔

یہ بھی پڑھیں ترنول جلسہ منسوخی کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا

انہوں نے کہاکہ آج ترنول میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے جلسہ ہونا تھا جسے ملتوی کردیا ہے، اور اب یوم عاشور کے بعد جلسے کی اجازت کے لیے عدالت سے درخواست کریں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ عمران خان کے بغیر ملک کی سیاست مکمل نہیں ہوسکتی، ہم وطن عزیز میں آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو آج ترنول کے مقام پر جلسہ کرنے کی اجازت دی تھی تاہم شہریوں کی درخواست پر کمشنر اسلام آباد نے جلسے کا این او سی منسوخ کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp