ترنول جلسہ منسوخی کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا

ہفتہ 6 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے نواحی علاقے ترنول میں پی ٹی آئی جلسے کے این او سی منسوخی کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے کوآرڈینیٹر کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جلسے کا این او سی منسوخ کرنے والوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈی سی اسلام آباد نے 4 جولائی کو عدالت کو بتایا تھا کہ جلسے کا این او سی جاری کر دیا گیا ہے، بعد ازاں پی ٹی آئی رہنما عامر مغل سرکاری حکام کو جلسہ گاہ کے وزٹ پر لیجانے کے لیے ڈی سی آفس گئے، جنہیں وہاں سےگرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:اجازت کے بعد این او سی منسوخ: تحریک انصاف جلسہ ضرور کرے گی، عمر ایوب

درخواست کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ٹویٹ سے معلوم ہوا کہ جلسے کا این او سی منسوخ کردیا گیا ہے، بعد ازاں ڈی سی اسلام آباد نے کل این او سی منسوخ کرنے کا لیٹر بھیج دیا۔ عدالتی حکم کے باوجود ترنول جلسے کا این او سی معطل کرنا توہین عدالت ہے۔

عدالت سے استدعا کی گی ہے کہ جلسہ کرنے کی اجازت دینے کے احکامات جاری کیے جائیں اور فریقین کو عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرنے کا حکم دیا جائے، ساتھ ہی پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کے احکامات بھی جاری کیے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان