’عوام پاکستان پارٹی‘ کی لانچنگ پر تضادات سے بھرپور تقریریں سننے کو ملیں، عطا تارڑ کا ردعمل

ہفتہ 6 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے ’عوام پاکستان پارٹی‘ کی لانچنگ پر کہا ہے کہ آج ارب پتی سیاستدانوں کے اکٹھ میں پرانی ٹیپ چلائی گئی، اور تضادات سے بھرپور تقریریں سننے کو ملیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تقریریں کرنے والے ماضی میں اقتدار کی کرسی سے بھرپور لطف اندوز ہوتے رہے، عوام کا سوال ہے کہ جب کرسی پر براجمان تھے تو کیوں خاموش تھے۔

یہ بھی پڑھیں نئی سیاسی جماعت ’عوام پاکستان‘ لانچ، وزیراعظم آرمی چیف کے تابع نہیں ہوسکتا، شاہد خاقان عباسی

انہوں نے شاہد خاقان عباسی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ جب آپ ملک کی سب سے بڑی کرسی پر براجمان تھے تب کیوں خاموش رہے، ’جن لوگوں میں وفا جیسی صفت نہ ہو وہ اقدار کی سیاست کیا کریں گے‘۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے آج مفتاح اسماعیل اور دیگر دوستوں کے ساتھ مل کر نئی سیاسی جماعت ’عوام پاکستان پارٹی‘ لانچ کردی ہے، جس کا باضابطہ اعلان اسلام آباد میں منعقد کی گئی ایک تقریب کے دوران کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ’عوام پاکستان‘ سوچ کا نام ہے، ہم ہر قیمت پر اقتدار نہیں ڈھونڈ رہے، ہم عوام کے پاس جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں ہم بھی عمران خان والی غلطیاں کر رہے ہیں، مفتاع اسماعیل

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ہم سے اشاروں کنایوں میں پوچھا جاتا ہے کہ کیا آپ کی جماعت اسٹیبلشمنٹ کی ہے، پاکستان میں یہ تاثر عام ہوچکا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے بغیر سیاست نہیں ہوسکتی، لیکن ہمارا اسٹیبلشمنٹ سے تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کا وزیراعظم آرمی چیف کے تابع نہیں ہو سکتا، ہمیں آئین کو موقع دینا ہوگا کیونکہ ہر کوئی آئین کے تابع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بغیر نوٹیفیکیشن پڑھے بیکری بند کروانا اے سی صاحبہ کو مہنگا پڑگیا

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں بارشیں، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر کا دورۂ پاکستان، عدالتی تعاون کا معاہدہ طے پانے کا امکان

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے برطانیہ کا بڑا اقدام، 35 ممالک کا اجلاس طلب

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟