حال ہی میں ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کو زمبابوے نے سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں 13 رنز سے شکست دے دی۔
زمبابوے کے شہر ہرارے میں کھیلے گئے 5 ٹی20 میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ چیمپیئز کی وطن واپسی، فتح پریڈ دیکھنے ہجوم سڑکوں پر امڈ آیا
زمبابوے کی جانب سے دیے گئے 116 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 102 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ٹی20 چیمپیئن بھارت کو اس میچ میں 13 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی کپتان شبمن گل 31 اور سندر 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ زمبابوے کے سکندر رضا اور ٹینڈائی چتارا نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈ کپ کی چیمپیئن ٹیم کے لیے کتنی رقم کا اعلان کیا، سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
واضح رہے کہ زمبابوے کی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکی تھی۔ 2016ء کے بعد کسی بھی فارمیٹ میں بھارت کے خلاف زمبابوے کی یہ پہلی فتح ہے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں بھارت ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ورلڈ چیمپئن بنا تھا۔ بھارتی ٹی20 ورلڈ چیمپیئن ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا کوئی کھلاڑی زمبابوے کے خلاف میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں تھا۔