متحدہ عرب امارات میں قائم وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ کے ذریعے سعودی گروپ اسیاد ہولڈنگ نے شیل پاکستان لمیٹڈ کے 77.42 فیصد شیئر ہولڈنگ اور کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی ’العجلان ہولڈنگ گروپ‘ کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ SIFC، سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے کمپیٹیشن ایکٹ 2010 کے سیکشن 11 کے تحت حصول کی منظوری دے دی ہے، اس طرح پاکستان میں ریٹیلرفیول کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے مذکورہ لین دین کو مستحکم کیا گیا ہے۔
وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ شیل پاکستان کا براہ راست کنٹرول حاصل کرنے کے بعد بھی متعلقہ مارکیٹوں میں غالب پوزیشن حاصل نہیں کرے گی۔ لہذا سی سی پی نے کمپیٹیشن ایکٹ، 2010 کے سیکشن 31 کے تحت مذکورہ حصول کی اجازت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کا اعلیٰ سرمایہ کاروں اور تاجروں پر مشتمل وفد پاکستان پہنچ گیا، ایئر پورٹ پر پرتپاک استقبال
سی سی پی کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ اس پیشرفت سے ریٹیل فیول سپلائی چین میں خدمات کے معیار کو بلند کرتے ہوئے مسابقت کو فروغ دینے کی توقع ہے اور اس طرح پاکستانی مارکیٹوں کو پھلنے پھولنے کا موقع ملے گا۔