نامور کوہ پیما ثمینہ بیگ کو K2 مہم کیوں ترک کرنا پڑی؟

اتوار 7 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ نے سانس کی تکلیف کے باعث کے ٹو مہم ترک کر دی۔ انہیں کے ٹو کی پہلی چڑھائی کی پلاٹینم جوبلی کے حصے پر اطالوی اور پاکستانی خواتین کوہ پیماؤں پر مشتمل 6 رکنی ٹیم کی قیادت کرنا تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ثمینہ بیگ، نائلہ کیانی کی سوشل میڈیا پر نانگا پربت جتنی دھوم

 ثمینہ بیگ خواتین کی ٹیم کی قیادت کر رہی تھیں۔ بدقسمتی سے اس مہم کے دوران وہ شدید بیمار ہوگئیں اور سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث انہوں نے مہم روک دی۔

ثمینہ بیگ کے بھائی محبوب علی نے بتایا کہ ہم نے 3 دن تک ہیلی کاپٹر کا انتظار کیا، لیکن عسکری ایوی ایشن (پاکستان میں دستیاب واحد سروس فراہم کنندہ) انخلا کے تمام تقاضوں کو پورا کرنے کے باوجود موسمی حالات کا بہانہ بنا کر ریسکیو آپریشن نہیں کر سکی۔

یہ بھی پڑھیں:کے ٹو کو سر کرنے کا مشن، 4 پاکستانی خواتین بھی سبز ہلالی پرچم لہرانے کے لیے تیار

نمائندوں اور ڈاکٹروں نے ہمیں بتایا کہ اس کی حالت بگڑ رہی ہے، لہٰذا ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت انسانی وسائل اور گھوڑے کے ذریعے ثمینہ کو نکالنے کا فیصلہ کیا۔ ٹیم دن رات چلتے ہوئے دو دن میں اسکولی گاؤں پہنچی۔ ان کے بھائی کا کہنا تھا کہ ہمیں  آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے کیونکہ حالات نازک ہیں۔

واضح رہے کہ ثمینہ واحد پاکستانی خاتون ہیں جنہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ، کے ٹو، نانگا پربت اور 7 براعظموں کی 7 چوٹیوں پر چڑھ کر سبز پرچم لہرایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا نے منشیات فوروشوں کی معاؤنت کا الزام لگا کر کولمبیا کے صدر اور اہل خانہ پر پابندی لگا دی

سعودی فلم فورم 2025: ریاض میں تیسرے ایڈیشن کا آغاز

بھارت میں آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ نازیبا حرکت کا مرتکب شخص گرفتار

پاک فوج پوری قوم کے تعاون سے ہر خطرے کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ، ڈی جی آئی ایس پی آر

روسی تیل خریدنے پر پابندیاں، ریلائنس انڈسٹریز کا معاہدوں پر ازسرِنو غور

ویڈیو

سعودی فلم فورم 2025: ریاض میں تیسرے ایڈیشن کا آغاز

سعودی عرب میں پاکستانی طلبا کے لیے کونسی اسکالرشپس دستیاب ہیں؟

کراچی میں کتنے کیمرے لگے ہیں، اگر کیمروں نے کام کرنا چھوڑ دیا تو چالان کیسے ہوگا؟

کالم / تجزیہ

سوات کا فرمان علی خان جس نے جدہ میں اپنی جان دے کر 14 زندگیاں بچائیں

پولیس افسران کی خودکشی: اسباب، محرکات، سدباب

آو کہ کوئی خواب بُنیں کل کے واسطے