آزاد کشمیر کابینہ نے بجلی کے نئے انراخ کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق اب 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے 3 روپے فی یونٹ کے حساب سے وصولی کی جائے گی۔
100 سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے آزاد کشمیر کے صارفین کو فی یونٹ 5 روپے کی پڑے گی، جبکہ 300 سے زیادہ یونٹس استعمال کرنے والے صارفین 6 روپے یونٹ کے حساب سے ادائیگی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں وزیراعظم کی بجلی صارفین کے بِلوں میں زیادہ یونٹس شامل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت
اس کے علاوہ کمرشل استعمال کے لیے بجلی کے 300 یونٹ استعمال کرنے پر 10 روپے فی یونٹ ادائیگی کرنا ہوگی۔ جبکہ 300 سے زیادہ یونٹس کے استعمال پر فی یونٹ بجلی کی قیمت 15 روپے ہوگی۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے مئی کے مہینے میں بجلی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کے لیے احتجاج کیا تھا جس کے نتیجے میں وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے لیے 23 ارب روپے کی ہنگامی طور پر منظوری دی تھی۔
آزاد کشمیر حکومت نے 23 ارب روپے کی گرانٹ ملنے پر بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا تاہم گزشتہ ماہ کے بل پرانے ریٹ کے مطابق ہی آئے تھے، تاہم اب کابینہ نے منظوری دے دی ہے جس کے مطابق گزشتہ بقایا جات ایک سال کی قسطوں میں جمع کرانا ہوں گے، اور ان پر سرچارج بھی معاف کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں عدالت نے بجلی ٹیکسز کے معاملے پر آزاد کشمیر حکومت کو 15 دن کی مہلت دے دی
اس کے علاوہ یہ بھی یاد رہے کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت کے علاوہ بل میں ٹیکس اس کے علاوہ ہوں گے۔