وسط ایشیائی ریاستوں نے پاکستانی بندرگاہوں کے استعمال میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیراعظم پاکستان

اتوار 7 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان جغرافیائی اعتبار سے خطے میں کلیدی اہمیت کا حامل ملک ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورہ کراچی کے موقع پر کراچی پورٹ ٹرسٹ پہنچے، انہوں نے اس موقع پر اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کو اجلاس کے دوران کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے آپریشنز کے حوالے سے بریف کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم کا دورہ کراچی، مقاصد کیا ہیں؟

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان کی خطے میں جغرافیائی اعتبار سے بہت اہمیت ہے، حال ہی میں قازقستان کے دورے کے موقع پر روسی صدر اور وسط ایشیائی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں۔

انہوں نے کہاکہ وسط ایشیائی ریاستوں کو سمندری تجارت کے لیے سب سے موزوں راستہ پاکستان فراہم کرتا ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ وسط ایشیائی ریاستوں نے پاکستانی بندرگاہوں کے استعمال میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، ہم نے بندرگاہوں میں جدید نظام اور ان تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔

شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان اس پر توجہ دے کر اربوں ڈالر کا زرمبادلہ کما سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ روابط کا فروغ کو جاری رکھیں گے، وزیراعظم

اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ ٹرسٹ پر جدید آلات و مشینری کی تنصیب سے کسٹمز کلیئرنس کے وقت کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ بندرگاہوں پر اسکیننگ کے لیے جدید مشینری نصب کی جائے اور بندرگاہوں کی استعداد سے مکمل فائدہ اٹھایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ