وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ روابط کا فروغ کو جاری رکھیں گے، وزیراعظم

بدھ 3 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی ’ویژن سینٹرل ایشیا‘ پالیسی کے مطابق تاجکستان سمیت وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ روابط کے مزید فروغ کو جاری رکھے گا۔ پاکستان وسط ایشیائی ممالک کو تجارتی راہداری فراہم کرنے اور علاقائی تجارت کے فروغ کے لیے عنقریب علاقائی کنیکٹیویٹی سمٹ کی میزبانی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ شہری آبادی والا ملک، آخر وجہ کیا ہے؟

ان خیالات کا اظہار وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے تاجکستان کے اپنے ہم منصب قاہر رسول زادہ سے یہاں بدھ کو ملاقات کے دوران کیا۔

کراچی بندرگاہ

ملاقات میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور تاجکستان کے وزیر اعظم قاہر رسول زادہ نے دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، جبکہ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے تاجک وزیراعظم کو کراچی بندرگاہ راہداری تجارت کے لیے استعمال کرنے کی دعوت دی ہے۔

ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور پاکستان و تاجکستان کے مابین موجودہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:کرغستان میں غیر ملکی طلبہ پر حملہ، اصل معاملہ کیا ہے؟

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے تاجک وزیراعظم کو تیسری اعلیٰ سطحی آبی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور آبی سفارت کاری کے شعبے میں تاجکستان کے قائدانہ کردار کو سراہا۔

اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کو پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں ایک تاریخی سنگ میل قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی اس بلندی سے باہمی طور پر مفید اقتصادی تعاون کے نئے شعبوں میں تعاون کو فروع ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:قازقستان: وزیراعظم شہباز شریف کی روس اور ازبکستان کے صدور سے ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اپنی ’ویژن سنٹرل ایشیا‘پالیسی کے مطابق تاجکستان سمیت وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ روابط کے مزید فروغ کو جاری رکھے گا۔

انہوں خطے کی پائیدار اور طویل مدتی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے علاقائی روابط کی کلیدی اہمیت اور جنوبی اور وسط ایشیائی خطے میں علاقائی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے تاجک وزیراعظم کو کراچی بندرگاہ کو ٹرانزٹ تجارت کے لیے استعمال کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ریل ٹریکس اور سڑکوں کی تعمیر سے علاقائی روابط کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کرغزستان میں زیرتعلیم غیرملکی طلبہ پرحملے، پاکستانی نائب وزیراعظم کا کرغز حکام سے رابطہ

پروازوں کا خیر مقدم کیا

وزیراعظم نے پاکستان اور تاجکستان کے مابین شروع ہونے والی حالیہ بین الاقوامی پروازوں کا خیر مقدم کیا اور ان پروازوں کی تعداد میں اضافے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ تاجک اور پاکستانی عوام کے مابین مذہبی اور ثقافتی اقدار مشترک ہیں اور دونوں ممالک کے مابین سماجی روابط کو مزید توسیع دینے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے ثقافت، تعلیم، کھیلوں اور عوام سے عوام کے روابط کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کا بھی اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

لڑکی کی شادی کے لیے کم از کم عمر 18 سال مقرر، پنجاب اسمبلی میں بل کثرت رائے سے منظور

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟