کٹوتی کرنی ہے تو ججز کی تنخواہیں اراکین قومی اسمبلی کے برابر کی جائیں، قادر مندوخیل

بدھ 29 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر مندوخیل نے مطالبہ کیا ہے کہ ایم این اے کی تنخواہ سپریم کورٹ کے نائب قاصد کے برابر ہے اگر تنخواہ میں کٹوتی کرنی ہے تو ججز کی تنخواہیں ایم این ایز کے برابر کی جائیں۔

ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے عبدالقادر مندوخیل کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس ون مین شو کا کردار ادا کر رہے ہیں، چیف جسٹس کی انتخابات کے لیے تنخواہ میں کمی کی بات انوکھی ہے۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے منگل کو پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کے دوران کہا تھا کہ انتخابات کے لیے  پورے بجٹ کی ضرورت ہی نہیں ہے حکومت ججز کی تنخواہوں میں کمی کے ذریعے اور دیگر اخراجات کم کرکے 20 ارب روپے نکال سکتی ہے۔

عبدالقادر مندوخیل نے کہا کہ ایم این اے کی تنخواہ سپریم کورٹ کے نائب قاصد کے برابر ہے، تنخواہ میں کمی کرنی ہے تو ججز کی تنخواہ ایم این ایز کے برابر کی جائے، دنیا کے جوڈیشل سسٹم میں پاکستان 128 ویں نمبر پر ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ماضی میں میچ فکسنگ تھی اب بینچ فکسنگ ہو رہی ہے، اسپتال میں بچی بدل جانے کا ایک کیس 23 سال چلتا رہا، عدالت ڈی این اے ٹیسٹ کے باوجود بچی کی حوالگی کا حکم نہیں دیتی لیکن عمران خان کو ہر وقت انصاف ملتا ہے جب کہ عام آدمی ترستا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وکیل کی شیو بڑھی ہو یا کپڑے ٹھیک نہ ہوں تو توہین عدالت لگا دی جاتی ہے، اگر جج غلط کریں تو ان پر کون توہین عدالت لگائے گا؟ آج بتانا ہو گا کہ قانون بنانے والی پارلیمنٹ ہی سپریم ترین ادارہ ہے۔

عبدالقادر مندوخیل کا کہنا تھا کہ جن ججز کو بینچ سے نکالا پھر کون سے قانون کے تحت دوبارہ شامل کیا؟ بینچ کے 2 ممبران کہہ رہے ہیں کہ آپ نے سوموٹو غلط لیا ہے، نوازشریف کو جس کیس میں نااہل کیا گیا وہ اسی میں بری ہوئے، پارلیمان کو اپنا اور الیکشن کمیش کو اپنا کام کرنے دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی ایاز صادق سے ملاقات، بین الصوبائی روابط پر تبادلہ خیال

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟