اسحاق ڈار کو قطری وزیر مملکت کا فون، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

جمعہ 27 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو سعودی عرب میں قیام کے دوران قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی کا ٹیلیفون موصول ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان عالمی تبدیلیوں کے مطابق اپنی خارجہ پالیسی ڈھال چکا ہے، اسحاق ڈار

وزارت خارجہ کے مطابق قطری وزیر نے وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورۂ دوحہ کو سراہتے ہوئے اسے نہایت مفید قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ قطری قیادت پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی خواہاں ہے۔ اسحاق ڈار نے اس جذبے کا خیرمقدم کیا اور مثبت جواب دیا۔

نائب وزیراعظم نے دوحہ کے دورے (23 تا 24 فروری) کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کو دی گئی پرتپاک میزبانی اور مہمان نوازی پر قطری حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں جانب سے پاکستان اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘