پاکستان کرکٹ ٹیم باصلاحیت، کارکردگی میں تسلسل نہ ہونا اہم مسئلہ ہے، کوچ جیسن گلیسپی

اتوار 7 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ریڈ بال کرکٹ ٹیم کے کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل نہ ہونا اہم مسئلہ ہے، اس میں شک نہیں کہ ٹیم باصلاحیت ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جیسن گلیسپی نے کہاکہ اب یہ دیکھنا ہوگا کہ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل کیسے لے کر آنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں قومی کرکٹرز کا انتخاب کیسے ہوگا؟ پی سی بی نے اصولی فیصلہ کرلیا

کوچ جیسن گلیسپی نے کہاکہ کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے فٹ ہونا پڑے گا، ٹیم کا مثبت کرکٹ کھیلنا ہماری خواہش ہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹیم کا انتخاب کرتے وقت حریف اور کنڈیشنز دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا، کسی بھی ٹیم کے لیے اہم یہ ہوتا ہے کہ وہ اہم مواقع پر مشکل سے کیسے نکلتی ہے۔

جیسن گلیسپی نے کہاکہ جو کھلاڑی بھی ٹیم کے لیے اچھا ہوگا اس کا انتخاب ضرور ہوگا، شان مسعود سے ایک دو بار میری بات ہوئی، اسپنرز کے حوالے سے فیصلہ سلیکٹرز ہی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں قومی کرکٹر ’اندرکھاتے‘ کیا کرتے ہیں، سب کو معلوم ہے، چوہدری شافع کھلاڑیوں سے نالاں

انہوں نے کہاکہ وائٹ بال کے معاملات گیری کرسٹن دیکھیں گے، میرا فوکس صرف ریڈ بال کرکٹ ہے۔

جیسن گلیسپی نے کہاکہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی سے شائقین کرکٹ کو مایوسی ہوئی اور اس کا ہمیں اندازہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ فیلڈنگ کو بہتر کرنا میری ترجیح ہوگی کیونکہ پاکستانی ٹیم کے بارے میں یہ عام سی رائے بھی ہے کہ ان کو فیلڈنگ میں بہت مسئلہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp