چیمپیئنزٹرافی کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا، پہلا میچ کب اورکن ٹیموں کےمابین ہوگا؟

پیر 8 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مجوزہ شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔ تمام میچ کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک میچز کھیلے جائیں گے۔ پاک بھارت ٹیمیں یکم مارچ 2025 کو ٹکرائیں گی۔

چیمپئنز ٹرافی میں ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کی ٹاپ 8 ٹیمیں شامل ہیں، جنہیں 4 ٹیموں کے 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔ سیمی فائنلز 5 اور 6 مارچ کو کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے جبکہ فائنل 9 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان نے بھارت کو 68 رنز سے شکست دیکر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی

گروپ اے میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور افغانستان شامل ہیں۔

شیڈول کے مطابق پاکستان 19 فروری کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹورنامنٹ کا آغاز کرے گا جبکہ بھارت 20 فروری کو لاہور میں بنگلہ دیش کا مقابلہ کرے گا۔

مزید پڑھیں:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سابق کپتان سرفراز احمد کو لاہور بلا لیا

بھارت اپنے تمام گروپ میچز لاہور میں کھیلے گا، 23 فروری کو نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرے گا اور یکم مارچ کو روایتی حریف پاکستان سے مقابلہ کرے گا۔

انگلینڈ کی مہم کا آغاز 22 فروری کو لاہور میں آسٹریلیا کے خلاف میچ سے ہوگا۔ اس کے بعد وہ 25 فروری کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی اور گروپ مرحلے کا اختتام 2 مارچ کو راولپنڈی میں جنوبی افریقہ کے خلاف کرے گی۔

واضح رہے کہ تمام رکن ممالک نے آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی کی حمایت کی تصدیق کردی ہے۔ بی سی سی آئی حکومت سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گا۔

چیمپیئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول

19 فروری: نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان – کراچی

20 فروری: بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت – لاہور

21 فروری: افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ – کراچی

22 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ – لاہور

23 فروری: نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت – لاہور

مزید پڑھیں:گریٹ برائن لارا نے پاکستان کے کس کھلاڑی کو خطرناک ترین بولر قرار دیا؟

24 فروری: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش – راولپنڈی

25 فروری: افغانستان بمقابلہ انگلینڈ – لاہور

26 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ – راولپنڈی

27 فروری: بنگلہ دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ – لاہور

28 فروری: افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا – راولپنڈی

یکم مارچ: پاکستان بمقابلہ بھارت – لاہور

2 مارچ: جنوبی افریقہ بمقابلہ انگلینڈ – راولپنڈی

سیمی فائنل 5 مارچ: ٹی بی سی بمقابلہ ٹی بی سی – کراچی

سیمی فائنل 6 مارچ: ٹی بی سی بمقابلہ ٹی بی سی راولپنڈی

9 مارچ فائنل: ٹی بی سی بمقابلہ ٹی بی سی – لاہور

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp