وزیراعلیٰ بلوچستان میر قدوس بزنجو نے گرین بس سروس کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے چیف سیکریٹری بلوچستان کو صوبائی دارالحکومت میں تین ماہ میں گرین بس سروس کے آغاز کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو کے جاری بیان کے مطابق اگلے تین ماہ میں کوئٹہ کی سڑکوں پر گرین بس رواں دواں ہوگی۔ گرین بس سروس کوئٹہ کے شہریوں کے لیے باوقار سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔
میر عبد القدوس بزنجو نے کے مطابق گزشتہ حکومت نے گرین بسوں کے آغاز کے حوالے سے مناسب فزیبلٹی رپورٹ تیار نہیں کی تھی۔ پروجیکٹ کے آغاز کے حوالے سے کوئی مناسب معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) نہیں تھا، تاہم گرین بس سروس کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان نے پہلے مرحلے میں بلیلی اور سریاب تک سروس چلانے کے لیے ابتدائی طور پر 8 بسیں خریدیں ہیں جنہیں آئندہ تین ماہ میں کوئٹہ کی سڑکوں پر لایا جائے گا
وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ سریاب روڈ کی چوڑائی اور تعمیر رواں سال مئی تک مکمل کی جائے گی۔سریاب روڈ کی تعمیر سمیت دیگر منصوبے بہت کم وقت میں مکمل ہوں گے۔
دوسری جانب چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے متعلقہ حکام کو سریاب روڈ کو رواں سال مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے کی ہے۔