بھارتی کرکٹ ٹیم آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی کے ہمراہ وطن پہنچ چکی ہے، جہاں انہیں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے 125 کروڑ کی انعامی رقم دی گئی ہے۔کیا آپ جانتے ہیں کہ فاتح بھارتی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟
انڈین ایکسپریس کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے امریکا اور ویسٹ انڈیز جانے والا انڈیا کا وفد 42 لوگوں پر مشتمل تھا، جن میں 15 کھلاڑی، اسپورٹ اسٹاف اور کوچز شامل تھے۔
مزید پڑھیں:ٹی20 کرکٹ سے ریٹائر بھارتی کپتان روہت شرما کیا ون ڈے اور ٹیسٹ کے کپتان برقرار رہیں گے؟
انڈیا کی ٹیم کے 15 کھلاڑی بشمول وہ کھلاڑی جو ایک بھی میچ نہیں کھیل پائے تھے، انہیں 5 کروڑ روپے فی کس ملیں گے۔ ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ، بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور، فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ اور بولنگ کوچ پارس مہمبرے کو اڑھائی کرور روپے فی کس ملیں گے۔
اسپورٹ اسٹاف میں سے 3 فزیو تھراپسٹ، 3 تھرو ڈاؤن اسپیشلسٹ، 2 مساجر اور ’سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ‘ کوچ کو 2، 2 کروڑ روپے فی کس ملیں گے۔ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ اجیت اگرکر سمیت 5 ممبران سمیت 1، 1 کروڑ روپے فی کس تقسیم کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:ویرات کوہلی نے بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا؟
بی سی سی آئی نے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کے ہمراہ 4 ریزرو کھلاڑیوں کو بھی منتخب کیا تھا، جن میں رنکو سنگھ، شبمن گل، اویش خان اور خلیل احمد شامل تھے۔ ان ریزور کھلاڑیوں میں سے ہر ایک کو 1 کروڑ روپے کی رقم سے نوازا جائے گا۔
یاد رہے کہ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ اکناتھ شُندے نے بھی ٹیم کے لیے 11 کروڑ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا تھا۔