صدر مملکت آصف زرداری کا کچھی کینال منصوبے کو ڈیڑھ سال میں مکمل کرنے پر زور

پیر 8 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کچھی کینال منصوبے کو ڈیڑھ سال میں مکمل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھی کینال سے بلوچستان کی 7 لاکھ 13 ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہوگی۔

ایوان صدر اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت منصوبے کی ترجیحی بنیادوں پر بروقت تکمیل یقینی بنانے کے لیے فنڈز فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد بڑھائی جائے، صدر آصف علی زرداری

اجلاس میں صدر مملکت کو گرین پاکستان منصوبے کے لیے 6 اسٹریٹجک نہروں کی تعمیر کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

گرین پاکستان منصوبے کے لیے 6 اسٹریٹجک نہروں کی تعمیر کی جائے گی، صدر کو بریفنگ

صدر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گرین پاکستان منصوبے کے لیے 6 اسٹریٹجک نہروں کی تعمیر کی جائے گی، اسٹریٹجک نہروں میں چشمہ رائٹ بینک، کچھی، رینی، گریٹر تھل، چولستان اور تھر کینال شامل ہیں۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ نہروں سے ملکی قابل کاشت رقبہ، لائیو اسٹاک اور ماہی گیری کی صلاحیت بڑھانے میں مدد ملے گی۔

آصف زرداری نے گرین پاکستان منصوبے کے لیے اسٹریٹجک نہروں پر کام شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پانی کا ضیاع روکنے کے لیے اسٹریٹجک نہروں کی کنکریٹ لائننگ کی جائے، آبی تحفظ، پانی کا ضیاع کم کرنے اور پانی کی دستیابی بڑھانے کے لیے پاکستان کے آبپاشی کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان کے مسائل سیاسی مذاکرات کے ذریعے حل ہونے چاہیئیں، صدر مملکت آصف زرداری

صدر مملکت نے نہروں کے پاس کے بنجر علاقوں میں ڈرپ آبپاشی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ سرکاری اراضی کے پیداواری استعمال کے لیے عالمی مالیاتی اداروں اور اسٹاک ایکسچینج سے فنڈنگ کے حصول کے لیے اسٹیٹ لینڈ بینک قائم کیا جائے۔

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کی اصلاح اور اسے بہتر بنانے پر زور

صدر آصف علی زرداری نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کی اصلاح اور اسے بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔

بریفنگ میں صدر مملکت کو اس بات سے آگاہ کیا گیا کہ پانی کی دستیابی اور بہاؤ کے حوالے سے درست ڈیٹا شیئرنگ کے لیے 27 ٹیلی میٹری پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔

اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے