لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں ٹکٹ شاپ پر لڑکیوں نے لڑکے پر تشدد کیا ہے، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
واقعہ کا مقدمہ ایک روز قبل تشدد کا نشانہ بننے والے لڑکے کے سمیت 2 لڑکوں پر درج ہوا۔
یہ بھی پڑھیں لاہور: اسکول کے باہر سے طالب علم اغوا، ویڈیو منظر عام پر آگئی
رپورٹس کے مطابق لڑکیوں نے دیکھ کر ہنسنے کا الزام لگاتے ہوئے ایک لڑکے پر تشدد کیا۔
مقدمہ کے متن میں درج ہے کہ لڑکے ہم پر ہنسے اور ہماری نقل اتار کر ہراساں کیا۔
مدعیہ مقدمہ کے مطابق لڑکے نے ہمارے سامنے پولیس کو بیان دیا کہ اس نے بدتمیزی کی اور گالی دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ کے اندراج کے بعد کارروائی کی جارہی تھی، تاہم عدالت نے ملزمان کو ڈسچارج کردیا ہے۔