رمضان میں عام طور پر بیسن، آلو اور مختلف سبزیوں کے پکوڑے بنانے کا رواج ہے لیکن اگر کبھی کچھ منفرد کھانے کو دل کرے تو ”نوڈلز کے پکوڑے” بنائے جاسکتے ہیں جو ذائقے میں منفرد ہی نہیں بلکہ لذیز بھی ہوتے ہیں۔
آج ہم آپ کو افطار دسترخوان کے لیے منفرد ”نوڈلز کے پکوڑے” بنانے کی ترکیب بتائیں گے۔ سب سے پہلے ہم آپ کو درکار اجزا بتاتے ہیں۔
اجزا:
ایک نوڈلز کا پیکٹ
دو چکن کے بون لیس پیس
پانی دو سے تین کھانے کے چمچے
کارن فلور دو کھانے کے چمچے
دو باریک کاٹی ہوئی ہری مرچیں
باریک کاٹا ہوا ایک آلو
پسی ہوئی کالی مرچ آدھا کھانے کا چمچا
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
نوڈلز کے پکوڑے بنانے کے لیے سب سے پہلے ایک دیگچی میں پانی لیں اور اسے تیز آنچ پر ایک سے منٹ تک رکھیں جب پانی میں ابال آجائے تو اس میں نوڈلز کا ڈال دیں اور 4 سے 5 منٹ تک ابلنے دیں۔ اس کے بعد انہیں چھان لیں اور ٹھنڈا کرلیں۔
سب سے پہلے ساری سبزیوں کو باریک کاٹ لیں اور چکن کے بھی چھوٹے چھوٹے ٹکرے بنا لیں۔ اب یہ تمام چیزیں، کالی مرچیں، نوڈلز کا مصالحہ اور نمک ابلے ہوئے نوڈلز میں ڈال دیں۔ اب تمام اجزا کو ہاتھوں سے اچھی طرح مکس کرلیں۔
اس کے بعد فرائی پین میں تیل گرم کریں اور نوڈلز کے چھوٹے چھوٹے گولے بنا کر اس میں 3 سے 4 منٹ تک اچھی طرح فرائی کریں۔ لیجئے مزیدار نوڈلز کے پکوڑے تیار ہیں۔
کیچپ اور ہرے دھنیے و پودینے کی چٹنی کے ساتھ افطار میں پیش کریں۔