ڈومیسٹک کرکٹ میں سرمایہ کار دلچپسی کیوں نہیں لے رہے، پی سی بی چیئرمین نے وجہ بتادی

منگل 9 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ 4 روزہ میچوں اور انڈر 19 ٹورنامنٹس پر فوکس کیا جائے گا۔ پاکستانی کوچز کا معیار بڑھانے کی ضرورت ہے، کوچز کا معیار بین الاقوامی سطح پر لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔ کرکٹ کا سمر سیزن ایبٹ آباد یا ہنزہ میں منعقد کرانے کا پلان بنایا ہے۔ کرکٹ کی بہتری کے لیے جو کچھ کرسکے کر گزریں گے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے سابق کرکٹرز نے لاہور میں طویل ملاقات کی اور ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کرنے کے لیے تجاویز اور قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے سفارشات پیش کیں۔ کھلاڑیوں کی فٹنس اور ٹی20 ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی پر بھی گفتگو کی گئی۔

مزید پڑھیں:محسن نقوی کی کرکٹرز سے ملاقات، بابر اعظم کپتان رہیں گے یا نہیں؟

اس موقع پر چیئرمین کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ کمرشل ازم بڑھ گیا ہے اسی لیے ڈیپارٹمنٹس کرکٹ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی نہیں لیتے۔ کرکٹ کی بہتری کے لیے پی سی بی خود گراؤنڈز لے رہا ہے۔ پچز کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات کریں گے۔ سب کی مشاورت سے کرکٹ کو نچلی سطح سے بہتر بنائیں گے۔

ملاقات میں ڈومیسٹک کرکٹ کا انفراسٹرکچر بہتر بنانے اور 4 روزہ میچز اور انڈر 19 کے ٹورنامنٹس کرانے پر اتفاق کیا گیا۔ سابق کرکٹرز نے ونٹر سیزن کے ساتھ سمر سیزن میں بھی کرکٹ ٹورنامنٹس کرانے اور اسلام آباد، پشاور اور دیگر شہروں میں کرکٹ اکیڈمیز بنانے کی سفارشات پیش کیں۔

مزید پڑھیں:ٹی20 ورلڈ کپ میں ناکامی، ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے رپورٹ محسن نقوی کو بھیج دی

سابق کرکٹرز نے پاکستانی کوچز، سلیکشن کمیٹی اور پچز کے معیار پر تحفظات کا اظہار کیا۔ چیئرمین پی سی بی کے کرکٹ کی بہتری کے لیے اقدامات کو سراہا اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

چیئرمین پی سی بی نے تمام تجاویز کو نوٹ کیا اور قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کی بہتری کے لیے آپ کے ساتھ مشاورتی عمل کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:سب سے پہلے محسن نقوی کی سرجری ہونی چاہیے، عمران خان

ملاقات میں انتخاب عالم، سیلم الطاف، سکندر بخت، اقبال قاسم، ہارون رشید، صادق محمد، شفیق پاپا، سیلم یوسف، یاسر حمید، یاسر شاہ، سرفراز احمد، اعجاز احمد، باسط علی، وجاہت اللہ واسطی، عاصم کمال، محمد سمیع، راشد خان، عامر ملک، شفقت رانا، عبدالرؤف، سلمان بٹ، اظہرخان اور اظہر محمود شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی