حکومت کی عدم دلچسپی، پاکستان سے یوتھ ٹائٹل واپس لے لیا گیا

بدھ 10 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے مایہ ناز باکسر عثمان وزیر نے کہا ہے کہ حکومت کی عدم دلچسپی کے سبب ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن (ڈبلیو بی او) نے پاکستان سے یوتھ ٹائٹل واپس لے لیا ہے۔

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے باکسر عثمان وزیر نے 27 جون کو بنکاک میں تھائی لینڈ کے باکسر کو ناک آؤٹ کرکے اپنی 13ویں باؤٹ جیتی۔

یہ بھی پڑھیں بنکاک: عثمان وزیر 13 ویں انٹرنیشنل فائٹ جیت کر ناقابل شکست

ان کا کہنا ہے کہ وسائل کی کمی اور حکومت پاکستان کی عدم دلچسپی کے سبب وہ ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کے یوتھ ٹائٹل کا دفاع نہ کر سکے اور ان کا اعزاز بغیر دفاع کیے واپس ہوگیا۔

عثمان وزیر نے بتایا کہ اپنی مدد آپ کے تحت باکسنگ میں نام بنایا اور پاکستان کا نام روشن کیا مگر حکومت کا تعاون نہیں رہا۔

یہ بھی پڑھیں 23 سال کی عمر میں پاکستانی باکسر نے حکومتی تعاون کے بغیر 26 تمغے کیسے جیتے؟

’میری کامیابی کے پیچھے میرے والدین کا ہاتھ ہے، جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا اور میں نے ٹائٹل اپنے نام کیا‘۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ وہ یوتھ کو سپورٹ کرے تاکہ نوجوان دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل