بنکاک: عثمان وزیر 13 ویں انٹرنیشنل فائٹ جیت کر ناقابل شکست

جمعرات 27 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے باکسر عثمان وزیر نے تھائی حریف کو ہراکر اپنی 13ویں انٹرنیشنل فائٹ جیت لی۔

بنکاک تھائی لینڈ میں ہونے والی اس فائٹ میں عثمان وزیر کا مقابلہ تھائی حریف سے تھا جسے انہوں نے تیسرے راؤنڈ میں ناک آوٹ کردیا۔

عثمان وزیر اپنی تمام  13انٹرنیشنل  فائٹس جیت کر اب تک ناقابل شکست ہیں۔

پاکستانی باکسر ورلڈ یوتھ ٹائٹل، ایشین ٹائٹل اور مڈل ایسٹ ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

عثمان وزیر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایشین ٹائٹل، مڈل ایسٹ اور ورلڈ یوتھ ٹائٹل جیت کر پاکستان اور گلگت بلتستان کا نام روشن کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج تک کوئی پاکستانی باکسر یہ ٹائٹل نہیں جیت سکا۔

عثمان وزیر نے کہا کہ مجھے 13ویں فائٹ میں اپنے ورلڈ یوتھ ٹائٹل کا دفاع کرنا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے میں ٹائٹل فائٹ کی فیس جمع نہیں کروا سکا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی سپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے میرا ورلڈ یوتھ ٹائٹل بغیر لڑے واپس لے لیا گیا جو میں نے 9 سال کی مسلسل محنت اور اپنی مدد آپ کے تحت پاکستان کے لیے جیتا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!