پشاور کی مشہور فوڈ اسٹریٹ فوارہ میں تقربیاً 7 ماہ پہلے ایک اور ڈھابے کا اضافہ ہوا تھا۔ فوارہ چوک فوڈ چوک میں مشہور افغان خوراک کابلی پلاؤ اور دیگر افغان کھانے تو دستیاب ہیں لیکن نیا اس میں پہلی بار افغان فاسٹ فوڈ کا اضافہ ہوا، جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے پشاور میں مشہور ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں ملتان کا مشہور پلاؤ نوید بریانی کے نام سے کیوں مشہور ہے؟
جان علی افغان فاسٹ فوڈ ڈھابے پر کام کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تقربیاً 7 ماہ پہلے افغان برگر کا آغاز کیا گیا تھا اور اب پورے شہر سے لوگ خصوصی طور پر افغان گرل برگر کھانے آتے ہیں۔
’کوئلوں پر گرل کیا جاتا ہے‘
جان علی نے بتایا کہ افغان کھانے ویسے پورے پاکستان میں مشہور ہیں، اور کابلی پلاؤ کے بغیر دسترخواں ادھورا سمجھا جاتا ہے۔
جان علی نے کہاکہ افغان برگر عام فاسٹ فوڈ برگر سے کافی مختلف ہے۔ افغان برگر بریڈ بھی عام برگر سے مختلف ہے جو باریک ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ برگر میں چپس بھی شامل کی جاتی ہے، جس کے بعد برگر کو کوئلے پر گرل کیا جاتا ہے۔ مزید جانیے اس ویڈیو میں۔۔۔