کراچی تا خیبر نئی پٹڑیاں بچھانے کے منصوبے میں اہم پیشرفت

بدھ 10 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اقتصادی کونسل ( ایکنک)  نے ریلوے کے مین لائن 1 کی اپ گریڈیشن کے ترمیم شدہ ڈیزائن کی منظوری بھی دے دی۔

ایکنک کے اعلامیے کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہوا جس میں پاکستان ریلویز کی ایم ایل 1 کی اپ گریڈیشن کے دوبارہ ترمیم شدہ ڈیزائن کی منظوری دی گئی۔

اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں کراچی تا ملتان (929 کلومیٹر) پر ریل کی نئی پٹڑیاں بچھانے کے کام کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے پر ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی لاگت آئے گی۔

فلڈ ریسپانس ایمرجنسی ہاؤسنگ پروجیکٹ

ایکنک نے  فلڈ ریسپانس ایمرجنسی ہاؤسنگ پروجیکٹ فیز-1 منصوبے کی منظوری بھی دی۔

اس منصوبے کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے قرض کے ذریعے فنڈ کیا جائے گا اور اس کا مقصد سندھ میں سیلاب سے متاثرہ ڈھائی لاکھ سے زائد مکانات کی تعمیر نو اور متاثرہ لوگوں کی مدد کرنا ہے۔

پانی کے منصوبے

ایکنک نے پانی کے شعبے کے 4 منصوبوں کی بھی منظوری دے دی۔ ان منصوبوں میں حکومت پنجاب کا ’ڈھوچہ ڈیم کی تعمیر کا نظر ثانی شدہ‘ منصوبہ بھی شامل ہے۔ یہ منصوبہ 35 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی کے ذریعے راولپنڈی میں پانی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد دے گا۔

ان کے علاوہ گومل زام ملٹی پرپز پروجیکٹ، منگلا ڈیم پروجیکٹ اور گولین گول ہائیڈرو پاور پروجیکٹ بھی منظور شدہ منصوبوں میں شامل ہیں۔

اجلاس میں ’انٹیگریٹڈ ٹرانزٹ ٹریڈ مینجمنٹ سسٹم کی ترقی‘ کی بھی منظوری دی گئی۔ اس منصوبے میں  طورخم، چمن اور واہگہ میں جدید ترین سرحدی کراسنگ پوائنٹس کی تعمیر اور ترقی، لینڈ پورٹ اتھارٹی کا قیام، کنٹینرائزڈ کارگو کی ڈیجیٹل اینڈ ٹو اینڈ ٹریکنگ وغیرہ شامل ہیں۔

علاوہ ازیں ایکنک نے ’کراچی نیبرہوڈ امپروومنٹ پروجیکٹ‘ کی منظوری  بھی دے دی۔ اس منصوبے پر عمل درآمد کی مدت میں 31 دسمبر 2024 تک 6 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

منصوبے کا مقصد کراچی میں سڑکوں، گلیوں، پارکوں، کھلی جگہوں اور عوامی عمارتوں جیسے مقامات کی رسائی اور استعمال کو بڑھانا ہے۔

ایکنک نے پاک افغان بارڈر بادینی پر بارڈر ٹرمینل کی تعمیر اور ضلع سیف اللہ میں مرغہ فقیر زئی سے خان ڈگر مین بادینی روڈ تک 40 کلومیٹر طویل سڑک کی اپ گریڈیشن کی بھی منظوری دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر ملکی تنقید سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں مضبوط مذہبی ہم آہنگی قائم ہے، مولانا طاہر اشرفی

ایشز، چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے حیران کن شکست

نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

مغربی کنارے میں نمازی فلسطینی پر اسرائیلی فوجی نے گاڑی چڑھا دی ، ویڈیو سامنے آ گئی

سلمان خان 60 سال کے ہو گئے، سادہ مگر پر وقار تقریب میں کیک کاٹا

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی