چاہت فتح علی خان سے متعلق 7 حقائق جو آپ نہیں جانتے

بدھ 10 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اب تک ہم سب جان چکے ہیں کہ برطانوی نژاد پاکستانی چاہت فتح علی خان کون ہیں، اگر آپ کسی چٹان کے نیچے چھپ کر زندگی گزار رہے ہیں تو بتاتے چلیں کہ وہ ہٹ گانے ‘بدو بدی’ کے پیچھے چھُپی وائرل انٹرنیٹ سنسنی کا باعث بننے والی شخصیت ہیں، جنہوں نے عالمی سطح پر بہت لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔

لیکن کیا آپ نے کبھی اس افسانوی نوعیت کے کردار کے پیچھے چُھپے اصل آدمی کے بارے میں سوچنا بند کیا ہے؟ ہم نہیں سمجھتے کہ ایسا ممکن ہے، ان کے انتہائی بے سُرے گانوں کے بارے میں بہت کچھ کہا اور لکھا جاچکا ہے، لیکن پھر بھی ان کی شخصیت سے جڑے 7 حقائق سے ان کے ’مداح اور ناقد‘ لاعلم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صندل خٹک کے بعد چاہت فتح علی خان بھی انتخابی دنگل میں کود پڑے

1۔ ان کا اصل نام کاشف رانا ہے اور وہ دراصل مشہور فتح علی خان قوال خاندان سے تعلق نہیں رکھتے، جیسا کہ انہوں نے ہمارے لیے نہایت مہربانی سے واضح کیا ہے۔

2۔ وہ شادی شدہ ہیں اور ان کی 3 بیٹیاں اور 4 بیٹے ہیں، جن میں سے ایک نے موسیقی میں ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے، لہذا تمام خواتین پیچھے ہٹ جائیں، انہیں اپنایا جاچکا ہے۔

3۔  وہ ایک پیشہ ور کرکٹر ہوا کرتے تھے، اور مبینہ طور پر سچن ٹنڈولکر جیسے کرکٹرز کے ساتھ کھیلا کرتے تھے، حیران ہیں کہ کیا کرکٹ لیجنڈ، یہاں کرکٹ لیجنڈ سے مراد ٹنڈولکر ہے خان نہیں، انہیں یاد کرتے ہیں کہ نہیں۔

مزید پڑھیں: چاہت فتح علیخان حقیقی تبدیلی کے لیے پاکستان کے وزیراعظم بننے کے خواہشمند

4۔ انہوں نے 8 سال قبل فنکار بننے کا فیصلہ کیا اور تب سے ’موسیقی‘ ترتیب دے رہے ہیں، ان کی دوسری دلچسپیاں، یا ہم یوں کہیں، ان کے دیگر پیشہ ورانہ کاموں کی فہرست میں اداکاری اور ماڈلنگ بھی شامل ہیں۔

5۔ انہوں نے ٹیکسی ڈرائیور کے طور پر بھی کام کیا ہے اور واضح طور پر بہت سی صلاحیتوں کے حامل انسان ہیں، آپ یقیناً ان کے ساتھ سواری کرنا پسند کریں گے کیونکہ آپ بھی جاننا چاہیں گے کہ کیا وہ اپنے مسافروں کو اپنی ’اصل موسیقی‘ سے محظوظ کرتے ہیں کہ نہیں۔

مزید پڑھیں: چاہت فتح علی خان کو اپنی نام رکھائی اور گانے مہنگے پڑگئے

6۔ انہوں نے اب تک 38 ٹریک جاری کیے ہیں، 18 ماہ کے عرصے میں ان کی اس ’عظیم کاوشوں‘میں کرکٹ کے چند ترانے بھی شامل ہیں! پی سی بی اس کا نوٹس لے، براہ کرم!

7۔ وہ نفرت کرنے والوں کے ساتھ محبت سے پیش آتے ہیں اور اور نفرت انگیز تبصروں کا جواب ہارٹ ایموجی کے ساتھ یا انہیں نظر انداز کر کے دینا پسند کرتے ہیں، بلاشبہ، سب سے زیادہ پیار کرنے والے لوگ اکثر بدقسمتی سے سب سے زیادہ نفرت کرتے ہیں، اس لیے جب کوئی نفرت کرنے والا خان کے سامنے ذاتی طور پر آتا ہے، تو وہ اسے یہی کہتے ہیں کہ آپ بہت جلد میرے مداح بن جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟