کس بھارتی اداکارہ نے سلمان خان کے ساتھ شادی سے انکار کیا؟

بدھ 10 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان 58 برس کے ہو جانے کے باوجود ابھی تک غیرشادی شدہ ہیں اور ان کی شادی انڈسٹری میں سب سے زیادہ زیر بحث موضوعات میں سے ایک رہی ہے۔ سلمان خان کے مداحوں کو بھی بے صبری سے اداکار کی شادی کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان سے شادی کرلوں، امیشا پٹیل نے مداحوں سے رائے مانگ لی

سلمان خان کی شادی ایک بار پھر موضوع بحث ہے کہ انہوں نے بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ کے لیے رشتہ بھیجا تھا لیکن اداکارہ کے والد نے شادی کی پیشکش مسترد کردی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اُنہیں اپنے کیریئر کی شروعات میں جوہی چاولہ بہت پسند تھیں، وہ انہیں معصوم لگتی تھیں اور جب اُنہوں نے اداکارہ کے والد سے رشتہ مانگا تو انہوں نے صاف انکار کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سوناکشی سنہا کے شوہر ظہیر اقبال کا سلمان خان سے کیا تعلق ہے؟

اس حوالے سے جب جوہی چاولہ سے پوچھا گیا تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے اُن کے کیریئر کے آغاز میں شادی کے لیے رشتہ بھیجا تھا، اس وقت سلمان خان اتنے مقبول نہیں تھے اور نہ ہی وہ ان کو اچھے سے جانتی تھیں اس لیے انہوں نے شادی کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ سلمان خان ماضی میں کئی نامور بالی ووڈ اداکاراؤں کے ساتھ تعلق میں رہے ہیں جن میں سرفہرست ایشوریا رائے اور کترینہ کیف ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس: سماعت 6 اپریل تک ملتوی

’دھنیا فریج میں اگتا رہتا ہے؟‘، ندا یاسر کے بیان پر صارفین کی ٹرولنگ

تاجر رہنما عامر اعوان کے قتل میں منصور خان گینگ ملوث، افغان باشندے بھی شامل تھے، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: ایک لاکھ 92 ہزار ٹن سے زائد ایندھن، ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

اسرائیل میں فلسطینیوں کے خلاف سزائے موت کا نیا قانون، عالمی سطح پر شدید ردعمل

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا