جرمن قونصل خانہ غیر یورپی شہریوں کے لیے بند ہونے کی وجہ سامنے آگئی

بدھ 10 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں موجود جرمن قونصل خانہ چند روز قبل غیر یورپی شہریوں کے لیے بند کردیا گیا تھا اور وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر قونصل خانے کو غیر یورپی شہریوں کے لیے بند کیا جارہا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث وفاقی جمہوریہ جرمنی کا قونصل خانہ غیر یورپی شہریوں کے لیے اگلی اطلاع تک بند رہے گا، تاہم ابھی تک ایسی کوئی سیکیورٹی وجوہات سامنے نہیں آسکیں جن کی وجہ سے کہا جا سکے کہ قونصل خانہ بند کرنے کی ضرورت پیش آئی۔

یہ بھی پڑھیں کراچی میں جرمن قونصل خانہ غیر یورپی شہریوں کے لیے کیوں بند ہوا؟

دوسری جانب نام نا ظاہر کرنے کی شرط پر وی نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ جرمن قونصلیٹ نے سیکیورٹی کو بہانہ بناکر قونصل خانہ بند کیا ہے، اصل وجہ یہ نہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ قونصل خانے میں کچھ بڑی پوسٹوں کے علاوہ باقی سب مقامی لوگ کام کرتے ہیں اور جرمنی سے آئے اعداد وشمار کے مطابق جرمنی جانے کے لیے اپلائی کرنے والوں کے کاغذات میں بڑے پیمانے پر رد وبدل سامنے آیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جرمنی جانے والوں کے کاغذات میں ردوبدل کی نشاندہی جرمنی سے کراچی قونصلیٹ کو مسلسل کی جارہی تھی۔

ذرائع کے مطابق جرمنی سے کراچی قونصلیٹ کو بتایا گیا کہ یہاں آنے والے پاکستانی اسائلم لے رہے ہیں یا غیر قانونی طور پر دوسرے یورپی ممالک کو نکل جاتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اہم مسئلے کے حل تک شاید جرمنی قونصل خانے کے دروازے غیر یورپی شہریوں کے لیے بند ہی رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp