جمی ڈونلڈسن 30کروڑ سبسکرائبرز کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوب اسٹار ہیں۔ ان کی ویڈیوز بڑے پیمانے پر وسیع اور مہنگے اسٹنٹ یا چیلنجز کو نمایاں کرتی ہیں، جیسے کہ میں نے قید تنہائی میں 50 گھنٹے گزارے، عام لوگوں کو ہزاروں ڈالر دینا وغیرہ شامل ہیں۔
جمی ڈونلڈسن ‘مسٹر بیسٹ’ پہلے یوٹیوبر بن گئے ہیں جنہوں نے 30کروڑ سبسکرائبرز تک پہنچنے کے بعد ’ٹی سیریز‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، ان کا چینل اب سوشل میڈیا سائٹ اور ایپ یوٹیوٹ پر سب سے زیادہ سبسکرائب کیا جانے والا چینل بن گیا ہے۔
مزید پڑھیں: جب یوٹیوبر کو 7 دن بعد قبر سے نکالا گیا تو وہ کس حال میں تھا؟
جمی ڈونلڈسن نے اپنی اعلیٰ پروڈکشن ویڈیوز اور انٹرنیٹ پر بڑا اثر و رسوخ رکھنے والی شخصیات سے تعاون کی بدولت گزشتہ برسوں میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل کی ہے۔
ڈونلڈسن کی اب تک کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو میں ان کو اسکویڈ گیم کا حقیقی زندگی کا ورژن بناتے ہوئے دیکھا گیا، ممکن ہے مسٹر بیسٹ آپ کے لیے نیا نام ہو، لیکن ایک مخصوص نسل کے لوگوں کے لیے، یہ عجیب و غریب مواد بنانے والا سیونٹ ٹام ہینکس سے زیادہ مشہور ہے۔
اس کی شروعات اس وقت ہوئی جب یکم جون 2024 کو مسٹر بیسٹ، ٹی سیریز کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ سبسکرائب کیا جانے والا یوٹیوب چینل بن گیا، اور اس کے بعد کے ہفتوں میں اس تعداد میں نمایاں طور پر اضافہ ہوتا رہا۔
I remember freaking out when I hit 300 subscribers 11 years ago.. lol pic.twitter.com/YJadTd0pZq
— MrBeast (@MrBeast) July 10, 2024
مسٹر بیسٹ نے گوگل کے زیر ملکیت پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ سبسکرائبر حاصل کرنے کے بعد جشن منانے کے لیے دوسرے پلیٹ فارم ایکس کا رخ کیا، اور اپنے سبسکرائبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرکے ایکس صارفین کو آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب کا اپنے صارفین کی بڑی مشکل حل کرنے کا اعلان
انہوں نے لکھا کہ ان کو یاد ہے 11 سال پہلے جب ان کے صرف 300 سبسکرائبرز ہوا کرتے تھے۔ جس پر صارفین نے ان کو جی بھر کے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آپ اس کے مستحق ہیں۔