چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ساحر شمشاد نے دورہ روس کے دوران روسی فیڈریشن کے نائب وزیر دفاع سمیت دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی، ملاقاتوں میں دوطرفہ عسکری تعلقات کو مضبوط بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے روس کا دورہ کیا، اس دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا نے روسی فیڈریشن کے نائب وزیر دفاع، مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات کی۔
مزید پڑھیں: کمانڈربحرینی نیشنل گارڈ کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں رابطے، تجارت، توانائی اور سلامتی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا، باہمی دلچسپی کے شعبوں پر بھی گفتگو کی گئی۔
دورہ روس کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دوطرفہ عسکری تکنیکی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ روس میں ہونے والی ملاقاتوں میں دوطرفہ عسکری تعلقات کو مضبوط بنانے میں دلچسپی کا اظہارکیا گیا ہے۔