خیبر پختونخوا اسمبلی : پی کے 22 باجوڑ IV میں ضمنی انتخابات، ووٹنگ جاری

جمعرات 11 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کے حلقے پی کے 22 باجوڑ-IV میں خالی نشست پر آج ضمنی انتخابات ہورہے ہیں، ووٹنگ کا عمل جاری ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 22، باجوڑ IV کی خالی نشست پر ووٹنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ عملے کو گزشتہ روز ہی انتخابی سامان بشمول بیلٹ پیپرز حوالے کردیا گیا تھا، پولنگ اسٹیشنوں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : این اے 8 باجوڑ کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی ’لاش‘ سے کیسے ہار گئی؟

حلقے کے ضمنی انتخابات میں 12 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، جن میں جماعت اسلامی کے عابد خان، اے این پی کے محمد نثار باز، سنی اتحاد کے راحت اللہ، پیپلز پارٹی کے عبداللہ، سابق گورنر شوکت اللہ کے بیٹے نجیب اللہ خان آزاد امیدوار جبکہ پی ٹی آئی ٹکٹ نہ ملنے پر اختر گل آزاد حیثیت سے میدان میں ہیں۔

مجموعی طور1 لاکھ 79 ہزار 10 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں 99 ہزار 38 مرد اور 79 ہزار 972 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : باجوڑ میں ہر سال ہزاروں طلبہ میٹرک کے بعد تعلیم کو خیرباد کیوں کہہ رہے ہیں؟

ووٹرز کے لیے کل 91 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن کے اندر 276 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، جبکہ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ کے عمل کی نگرانی اور شکایات کے ازالے کے لیے الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا کے دفتر میں مانیڑنگ کنٹرول روم قائم کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

97 سالہ خاتون نے  ہوائی جہاز کے پروں پر کھڑے ہو کر اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا

سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی رہائش گاہ پر پیٹرول بموں سے حملہ، سبب کیا بنا؟

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

3 گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ