پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کی ودہولڈنگ ٹیکس اور بجلی کے فکسڈ چارجز کے خلاف ہڑتال

جمعرات 11 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ودہولڈنگ ٹیکس اور بجلی کے فکسڈ چارجز کے خلاف آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی حمایت کردی ہے۔

بلوچستان فلور ملز ایسوسی ایشن سے وابستہ بدرالدین کاکڑ نے کہا ہے کہ آٹے کا کاروبار کرنے والوں پر بھاری بھرکم ظالمانہ ٹیکس لگا دیا ہے، ٹیکسز کی بھرمار سے معاشی بحران پیدا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : فلورز ملز مالکان کا آٹے کی قیمت کم کرنے سے انکار، مرغی بھی مہنگی

چیئرمین بلوچستان فلور ملز ایسوسی ایشن ناصرآغا کا کہنا ہے کہ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن ایک ذمہ دار تنظیم ہے، آج ملک بھر میں فلورملز بند رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : گندم کی فی من قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی، اب آٹا اور روٹی کتنی سستی ہوگی؟

ناصر آغا کا کہنا ہے کہ حکومتی بے حسی اور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف یہ اقدام اٹھایا جارہا ہے، ناجائز ٹیکسز کے باعث غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھ جائے گا، تمام فلورملز چیئرمین عاصم رضا احمد کے اس فیصلے کی تائید کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp