اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی وکلا سے ملاقات کی اجازت کی درخواست پر سماعت کا حکمنامہ جاری کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے تحریری حکمنامہ جاری کیا۔
عدالتی حکمنامے کے مطابق جیل حکام ریکارڈ پیش کریں عدالتی حکم کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی وکلا سے کتنی ملاقاتیں ہوئیں، سپریٹنڈنٹ جیل کسی دوسری جگہ کی تجویز دیں جہاں بانی پی ٹی آئی وکلا سے مشاورت کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی: عمران خان کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
حکمنامے میں لکھا گیا کہ جیل حکام یقینی بنائیں آئندہ عمران خان کی وکلا سے ملاقات میں کوئی مسائل نہیں ہوں گے، جیل حکام قائل نہ کرسکے تو بانی پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیں گے۔
حکمنامے میں یہ بھی لکھا گیا کہ رجسٹرار آفس عدالت میں جگہ کا تعین کریں، جہاں ملاقات کے لیے پیش کرنے کی ہدایت دی جائے۔