کھیت میں گھسنے پر زمیندار نے کلہاڑی سے گدھے کو زخمی کردیا

جمعہ 12 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کھیت میں گھسنے پر زمیندار نے کلہاڑی کے وار کرکے گدھے کو زخمی کردیا۔ سرگودھا کے نواحی گاؤں ترکھانوالہ میں زمیندار محبوب نواز کےکھیتوں میں ایک گدھا گھس گیا تھا، جس پر زمیندار نے طیش میں آکر گدھےکو ٹانگ میں کلہاڑی مار کر زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز کے نوٹس پر چوکی فروکہ پولیس نے فوری کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ زخمی گدھےکو لائیو اسٹاک اسپتال منتقل کرکے پٹی کروا دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی: بااثر شخص نے کھیت میں آنے پر گدھی کے کان کاٹ دیے

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سانگھڑ میں سنگ دل وڈیرے نے اپنے کھیت میں داخل ہونے پر اونٹنی کی ٹانگ کاٹ دی تھی۔ وڈیرے نے پہلے ملازمین کے ہمراہ اونٹنی پر تشدد کیا اور پھر تیز دھار آلے سے اس کی ٹانگ کاٹ دی تھی۔

مزید پڑھیں:عمر کوٹ : نامعلوم ملزمان نے اونٹنی کی چاروں ٹانگیں کاٹ کر ہلاک کردیا

گزشتہ ماہ 4 جون کو تھانہ روات کے علاقہ ساگری میں با اثر شخص نے کھیت میں داخل ہونے پر گدھی کے دونوں کان کاٹ دیے تھے، جس کا مقدمہ گدھی کے مالک تنویر حسین کی مدعیت میں درج کرلیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

تجارتی خسارے میں کمی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے، وزیراعظم کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟