پاکستان اور آذربائیجان کا دوطرفہ سرمایہ کاری کا حجم 2 ارب ڈالر تک بڑھانے پراتفاق

جمعہ 12 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور آذربائیجان نے دوطرفہ سرمایہ کاری کا حجم 2 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

اسلام آباد میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں فریقین نے باہمی مفاد کے منصوبوں میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آذربائیجان کے صدر کا دورہ، دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا سبب ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ آنے والے سالوں میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان سرمایہ کاری کا حجم بڑھنے کا امکان ہے، امید رواں سال نومبر میں ان کے آذربائیجان کے دورے کے دوران دونوں فریق 2 بلین ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : آذربائیجان کے عوام کا پاکستانی پرچم لہرا کر تشکر کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 100 ملین ڈالر سے کم کی دوطرفہ سرمایہ کاری دونوں ملکوں کے بھائی چارے اور دوستی کی مضبوطی کی عکاسی نہیں کرتی، آج کی بات چیت میں ہم نے مشترکہ تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کے شعبوں پر بات چیت کے علاوہ اپنی دوطرفہ تجارت کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف کی ترکیہ اور آذربائیجان کو تجارتی تعاون کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کی تجویز

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بھائی چارہ دونوں ملکوں کے لوگوں کے درمیان گہرے جذبات کی عکاسی ہے، دونوں فریق مختلف منصوبوں پر 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔

’ہم نے توانائی، انفراسٹرکچر اور دفاعی صنعت کے شعبوں میں کئی منصوبوں کا جائزہ لیا ہے، ہم اقتصادی اور تجارتی سرمایہ کاری پر مضبوط شراکت داری کریں گے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp