وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سپریم کورٹ کی جانب سے خواتین اوراقلیتوں کی مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کے حکم پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ بچپن کی محبت اور کرش جیت گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کی رہنما و وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ مبارک ہو، ذاتی پسند، بچپن کی محبت اور کرش جیت گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ کا مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا فیصلہ
عظمیٰ بخاری نے لکھا کہ آئین قانون،ادارے سب کا کیا ہے؟ اپنے لاڈلے کے لیے سب جوتے کی نوک پر ہی اچھے لگتے ہیں۔
مبارک ہو،ذاتی پسند،بچپن کی محبت اور کرش جیت گیا،آئین قانون،ادارے سب کا کیا ہے؟اپنے لاڈلے کے لئے سب جوتے کی نوک پر ہی اچھے لگتے ہیں
لاڈلے کی جے ہو
سارا ملک ان دہشتگردوں کی ڈکٹیشن اور فساد کے حوالے کردو،اتفاقا کیس سنی تحریک کا تھا،ریلیف تحریک فساد کو
ہیرے جناب ہیرے https://t.co/3FSPKrdPFX— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) July 12, 2024
’لاڈلے کی جے ہو، سارا ملک ان دہشتگردوں کی ڈکٹیشن اور فساد کے حوالے کردو، کیس سنی تحریک کا تھا اور ریلیف تحریک فساد کو دیا گیا۔‘
یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ کے فیصلے سے طاقتور اور جابر کے ارادوں کو مات ہوئی، سلمان اکرم راجہ
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور پشاور ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کو خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں نہ دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کو مخصوص کو دینے کا حکم دے دیا ہے۔
سپریم کورٹ نے مذکورہ فیصلہ 8، 5 کی اکثریت سے سنایا ہے۔














