انڈس موٹر نے پاکستان میں اپنی پیداوار کیوں روک دی؟

ہفتہ 13 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ نے 8 روز کے لیے اپنے پلانٹ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے نام پیغام میں کہا کہ اس نے 15 جولائی 2024 سے 22 جولائی 2024 تک اپنا پروڈکشن پلانٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : معاشی عدم استحکام کے باعث انڈس موٹرز کتنی گاڑیاں بناسکا؟

کمپنی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ فیصلہ تیار شدہ گاڑیوں کی انوینٹری کی موجودہ کم سطح اور سپلائی چین کے چیلنجز کی وجہ سے گاڑیوں کی تیاری کے لیے پرزہ جات کی کمی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بجٹ کے بعد ٹویوٹا یارِس کی قیمت میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟

یاد رہے کہ انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ پاکستان میں ٹویوٹا اور ڈائی ہاٹسو گاڑیوں کی واحد ڈسٹری بیوٹر ہے اور اس کے پاس پاکستان میں ان گاڑیوں کی اسمبلنگ، پراگریسو مینوفیکچرنگ اور مارکیٹنگ کا لائسنس ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹویوٹا کا پاکستان میں تیار کی گئی گاڑیاں یورپی ممالک کو برآمد کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ سال انڈس موٹرز کمپنی لمیٹڈ کی گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈ کمی ہوئی تھی، انڈس موٹرز کا سالانہ منافع 39 فیصد کم ہوگیا تھا۔

 انڈس موٹرز نے مالی سال21-2022 کے دوران 75,611 یونٹس فروخت کیے تھے، جو سال 2023 میں کم ہوکر  31,602 رہ گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp