معاشی عدم استحکام کے باعث انڈس موٹرز کتنی گاڑیاں بناسکا؟

پیر 28 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں معاشی عدم استحکام کے باعث دیگر کمپنیوں کی طرح گاڑیاں بنانے والی بڑی کمپنی انڈس موٹرز کا سالانہ منافع 39 فیصد کم ہوگیا۔

معاشی عدم استحکام کے باعث پاکستان میں خدمات سرانجام دینے والی کارپوریٹ کمپنیاں بھی مشکلات کا شکار نظر آتی ہیں اور ان کے منافعے میں خاطر خواہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے، انڈس موٹرز کا سالانہ منافع 39 فیصد کم ہوکر 9.66 ارب روپے ہوگیا ہے۔

انڈس موٹرز کی جانب سے 30 جون کو ختم ہونے والے سال کے لیے مالی پوزیشن کا اعلان کیا گیا ہے جس میں منافعے میں کمی کا انکشاف ہوا ہے۔

گاڑیوں کے فروخت کے حجم میں اس سال کمی آئی ہے اور انڈس موٹرز کے تیار کردہ گاڑیوں کے یونٹس 58 فیصد کم ہو کر 31,602 رہ گئے ہیں۔

مالی نتائج کے مطابق انڈس موٹرز نے مالی سال21-2022 کے دوران 75,611 یونٹس فروخت کیے تھے جب کہ اس سال معاشی عدم استحکام کے باعث فروخت کافی کم ہوئی ہے۔

سی ای او انڈس موٹرز اصغر جمالی نے کہا کہ پاکستان میں آٹوموبائل انڈسٹری کو بدترین معاشی بدحالی کا سامنا ہے، بلند شرح سود اور زائد ڈیوٹی، ٹیکسوں کی وجہ سے کاروں کی فروخت ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا