انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے 2 اہم عہدیداروں نے استعفیٰ کیوں دیا؟

ہفتہ 13 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں بدانتظامیوں پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے 2 اہم عہدیدار مستعفی ہو گئے ہیں۔ عہدیداروں نے 19 جولائی سے کولمبو میں شروع ہونے والے آئی سی سی کے سالانہ اجلاس سے قبل استعفی دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلی اور جی ایم مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن کلئیر فرلانگ اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں، دونوں عہدیداروں نے 19 جولائی سے کولمبو میں شروع ہونے والے آئی سی سی کے سالانہ اجلاس سے قبل استعفیٰ دیا۔

مزید پڑھیں:آئی سی سی کی نئی رینکنگ: بابر اعظم اور محمد رضوان کی تنزلی ہوگئی

آئی سی سی کے 2 عہدیداروں نے تحقیقات کے مطالبے پر استعفیٰ دیا تاہم کرکٹ کی عالمی باڈی نے استعفوں کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ورلڈکپ کا انعقاد خوشگوار نہ رہا اور کئی بورڈ ممبرز نے شکایت کی تھی۔

آئی سی سی کے ڈائریکٹر پنکج خمجی نے ٹی20 ورلڈکپ کے اووربجٹنگ پر تحقیقات کا مطالبہ کیا اور اخراجات بڑھنے کے معاملات کا جائزہ لینے اور آڈٹ کرانے کے لیے خط لکھا جب کہ پنکج خمجی نے خط تمام بورڈ اراکین کو بھجوایا ہے، اس خط کے ساتھ ہی استعفے آنے شروع ہوگئے۔

مزید پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی 2025: پی سی بی نے ڈرافٹ آئی سی سی کو بھجوا دیا مگر پاک بھارت میچ کا کیا ہوگا؟

ٹی20 ورلڈکپ کے دوران پانی کی طرح پیسہ بہایا گیا جس سے اخراجات بڑھ گئے اور آمدنی کم ہوگئی، امریکا ایونٹ کا مشترکا میزبان تھا لیکن وہ ایک تماشائی تھا، یو ایس اے کرکٹ کے کسی عہدیدار کے پاس ذمہ داری نہیں تھی، تمام تر معاملات آئی سی سی کے عہدیداروں کے پاس تھے، ٹی20 یو ایس اے کے لیے بھی عہدیداروں کو آئی سی سی نے چنا جبکہ سی ای او بریٹ جونز بھی کرس ٹیٹلی کے قریبی تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کے ساتھ سلوک کیسا ہے؟ سویڈش کارکن نے پردہ فاش کردیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی کم نہ ہوسکی، پنجاب اور سندھ حکومت کے ترجمان آمنے سامنے

امریکی شہری نے 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر کی لاٹری جیت لی، رقم سرمایہ کاری پر لگانے کا اعلان

’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘، یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کا احتجاج، لندن میں گرفتاریاں

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

ویڈیو

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

کالم / تجزیہ

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی